–
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مركزی كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں ايران كے بين الاقوامی قاری اور مبلغ قرآن كريم جواد فروغی نے شركت كی اور اس محفل كا مقصد جوانوں میں قرآنی علوم اور معارف قرآن كی رغبت پيدا كرنا ہے –
وزارت تعليم كے نائب مدير ہاشمی نے كہا كہ ملك میں جوانوں اور نوجوانوں كو قرآنی تعليمات سے آشنا كرنے كے لیے قرآنی سرگرميوں كو وسعت دينی چاہیے –
فروغی نے قرآنی داستانوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ آيات قرآن كی روشنی میں توبہ كی اہميت كو بيان كيا اور كہا كہ حقيقی مؤمن وہ ہے كہ جو قرآن كے حق كو ادا كرے اور وہ حق قرآنی مفاہيم كا ادراك ہے –
191113