روسی مفتی كی مسلمانوں سے انتخابات میں شركت كی اپيل

IQNA

روسی مفتی كی مسلمانوں سے انتخابات میں شركت كی اپيل

12:11 - November 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1604032
بين الاقوامی گروپ : روس كے مفتيوں كی كونسل كے سربراہ ٫٫راوی عين الدين ٬٬ نے روس كے پارليمانی انتخابات میں مسلمانوں كی شركت پر زور ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے بين الاقوامی اسلامی خبر رساں ادارے I I N A كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ راوی عين الدين روس كے سياسی مسائل میں مسلمانوں كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ روس میں تمام اسلامی پارٹيوں كو تاكيد كی كہ وہ بھر پور انداز میں انتخابات میں شركت كریں اور اپنے پسنديدہ اميدواروں كو ووٹ دے كر كامياب بنائیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روس كا مستقبل وہاں كے مسلمانوں كے لیے بہت اہميت كا حامل ہے اور مسلمانوں كو اس میں اپنا كردار ادا كرنا چاہیۓ ۔
ياد رہے كہ روس كی پارليمنٹ كے انتخابات ۲ دسمبر ۲۰۰۷ كو منعقد ہو رہے ہیں ۔
191983
نظرات بینندگان
captcha