فخر الدين كے لقب سے مشہور شيخ ابو جعفر محمد بن حسن بن شہيد ثانی كے والد كتاب معروف معالم الاصول كے مٶلف شيخ حسن اور ان كے دادا محترم كتاب شرح لمعہ كے مٶلف شہيد ثانی ہیں وہ فقیہ ،محدث ،متكلم ،اديب شاعر اور اپنے والد اور مرزا محمد استر آبادی كے شاگردوں میں سے تھے –شيخ فخر الدين نے كئی كتابوں كی تاليف كی ہے جن میں سے بعض كے نام یہ ہیں :كتاب الستقصاء الاعتبار فی شرح الاستبصار ،تزكیہ الراوی ،حاشیہ من لا يحضر الفقیہ اور ديوان اشعار –اس عالم ربانی نے ۵۰ سال كی عمر میں مكہ معظمہ میں وفات پائی اور ان كو اپنے استاد مرزا استر آبادی كے نزديك اور حضرت خديجہ ۜ كے مرقد كے جوار میں دفنا ديا گيا -