تاجكستان : قومی لائبريری میں قرآن كےدو ہزار قلمی نسخہ جات كی شناخت

IQNA

تاجكستان : قومی لائبريری میں قرآن كےدو ہزار قلمی نسخہ جات كی شناخت

12:43 - November 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1604276
ادب گروپ : قرن چہارم ھجری قمری سے بعد كے دو ہزار قرآن كے قلمی نسخہ جات تاجكستان كی قومی لائبريری میں جمع كیے گۓ ہیں ۔

جمہوریہ تاجكستان كی قومی لائبريری كے انچارج شريف توشف نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس لائبريری میں فارسی زبان كے كئی قلمی نسخہ جات موجود ہیں جن سے اس ملك كے محققين مستفيد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ اس لائبريری میں روسی ، سرليك ، فارسی ، كرغسی اور قازقی زبان كے كئی قرآنی تراجم اور تفاسير موجود ہیں ۔
192618
نظرات بینندگان
captcha