شيخ مفيد كے نام سے معروف محمد بن محمد بن نعمان ،بغداد كے نزديكی گاٶں عكبرا میں پيدا ہوۓ –شيخ مفيد كے والد معلم تھے اس وجہ سے شيخ مفيد ابن معلم كے لقب سے مشہور تھے –بچپن میں وہ اپنے والد كے ہمراہ بغداد آۓ اور جعل كے نام سے معروف ابو عبد اللہ حسين بن علی كے ہاں علم حاصل كرنا شروع كيا –اس كے بعد ابو سر يا سے علم حاصل كيا-
ابن شہر آشوب كے نزديك شيخ كو مفيد كا لقب ،امام زمانہ عج كی طرف سے ملا ہے اگرچہ بعض كا یہ عقيدہ ہے كہ یہ لقب اھل سنت نے ان كو ديا ہے –انہوں نے علم كلام كی تعليم ،معتزلہ كے مشايخ ،مظفر بن محمد ابو الجيش خراسانی ،حسين بن علی بصری اور علی بن عيسی رمانی سے حاصل كی-سيد مرتضی اور سيد رضی ،شيخ مفيد كے مشہور شاگردوں میں سے ہیں -اسی طرح شيخ مفيد كی بہت گرانقدر تاليفات مختلف علوم میں جيسے كلام ،عقايد ،فقہ ،اخلاق اسلامی ،امامت اور فلسفہ سياسی ،ہمارے درميان موجود ہیں –شيخ مفيد نے سنہ ۴۱۳ ھ –ق كو ۷۷ سال كی عمر میں بغداد میں وفات پائی-