ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی ﴿ اے ايف پی ﴾ نے كہا ہے كہ ۳۳ سالہ ٫٫ حليمہ موز ٬٬ جو پانچ سال سے ٫٫ گارڈا ٬٬ كمپنی میں ملازمت كر رہی تھیں اور ٹورنٹو ائر پورٹ پر اپنی پيشہ ورانہ سرگرمياں انجام دے رہی تھیں كہ انہیں اسلامی پردے كی پابندی كرنے كے باعث ملازمت سے برطرف كر ديا گيا ۔امريكہ كی اسلامی تعلقات كونسل نے حقوق انسانی كميشين كينیڈا سے اپنے سخت رد عمل كا اظہار كيا اور اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
193190