كتاب ٫٫ توسل و تبرك ٬٬ كی اشاعت

IQNA

كتاب ٫٫ توسل و تبرك ٬٬ كی اشاعت

13:55 - December 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1608029
ادبی گروپ : آيت اللہ جعفر سبحانی كے نظريات پر مشتمل كتاب ٫٫ توسل و تبرك ٬٬ ادارہ انديشہ جوان كی كوششوں سے شائع ہوئی ہے ۔
ادارہ انديشہ جوان كے تعلقات عامہ كے مدير ٫٫ علی آزاد منش ٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ادارہ انديشہ جوان كے محققين نے اس كتاب كو آيت اللہ سبحانی كے آثار سے تاليف كيا ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ اس كتاب اشاعت كا مقصد توسل ، تبرك ، شفاعت اور زيارت قبور كے بارے میں شبھات كا جواب دينا ہے ۔
آزاد منش نے كہا كہ یہ كتاب ۲۵۰۰ كی تعداد میں شائع كی گئی ہے اور یہ كتاب ۸۸ صفحات پرمشتمل ہے اور اس كی قيمت ۱۰۰۰ ريال ہے ۔
196486

نظرات بینندگان
captcha