بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق كرمان میں نماز كے متعلق طلباء كے اجلاس میں آيت اللہ مكارم شيرازی كے پيغام میں آيا ہے كہ آپ عزيز طلباء پر سلام ہو كہ جنہوں نے اس عظيم محفل كو پر شكوہ بنايا اور ايسی عبادت كو عام كرنے میں مٶثر كردار ادا كيا جو عبادتوں میں مركزی حيثيت ركھتی ہے۔
انہوں نے پيغام میں فرمايا كہ ہر انسان چار قسم كی مادی اور معنوی تعلقات ركھتا ہے ان میں سے اس كا ايك رابطہ خالق سے ہے اور دوسرا مخلوق اور تيسرا كائنات سے اور چوتھا اپنے نفس سے اور اسلام نے ان چاروں روابط اور تعلقات كے لیے قانون اور آئين فراہم كيا ہے اور اگر اس آئين پر صحيح طريقے سے عمل كيا جاۓ تو انسان سعادت اور قرب خداوندی حاصل كر سكتا ہے ۔
198616