٫٫تيمور گوركانی ٬٬ كا بغداد پر قبضہ اور ھزاروں لوگوں كا قتل عام (۸۰۴ ھ ق)

IQNA

٫٫تيمور گوركانی ٬٬ كا بغداد پر قبضہ اور ھزاروں لوگوں كا قتل عام (۸۰۴ ھ ق)

11:19 - December 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1609569
تيمور لنگ كے نام سے معروف تيمور گوركانی نے اپنی چھتيس سالہ حكومت كے دوران ايران كے اطراف كے علاقوں میں تين ،پانچ اور سات سالوں پر مشتمل تين خوفناك حملے كیے اور ھر مرتبہ لاكھوں افراد كا قتل عام كيا-

تيمور لنگ كے نام سے معروف تيمور گوركانی نے اپنی چھتيس سالہ حكومت كے دوران ايران كے اطراف كے علاقوں میں تين ،پانچ اور سات سالوں پر مشتمل تين خوفناك حملے كیے اور ھر مرتبہ لاكھوں افراد كا قتل عام كيا-
وہ ہر شہر كی فتح كے بعد ،قتل ہونے والوں كے سروں سے مينار بناتا تھا اور اپنی سنگدلی اور بے رحمی كی ياد چھوڑ جاتا تھا-تيمور كے سات سالہ حملوں كے دوران اس نے سن ۵۶۵ ھ ق كو ھلاكو خان مغل كے قتل و غارت سے تباہ و برباد ہونے والے عظيم شہر بغداد پر قبضہ كرليا اور چونكہ اس شہر میں اس كے دو سپاہی مارے گۓ تھے –اس نے حكم ديا كہ اس كا ہر سپاہی دو سر پيش كرے اور اس كے بعد بغداد میں قتل عام كی انتہا كردی گئی اور ہزاروں بے گناہ بوڑھے بچے ،عورتیں اور مرد تيمور لنگ كے خونخوار سپاہيوں كے غيض و غضب كا شكار ہوگۓ-تيمور نے آخر كار بغداد كی تباہی اور قتل و غارت كے بعد اس شہر كو اسی طرح ويران كر كے چھوڑ ديا-
نظرات بینندگان
captcha