عيد قربان كی مناسبت سے ہندوستان كے صدر كی مبارك باد

IQNA

عيد قربان كی مناسبت سے ہندوستان كے صدر كی مبارك باد

0:03 - December 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1614194
بين الاقوامی گروپ : عيد قربان كی مناسبت سے ہندوستان كی صدر پريتبھا پاٹل نے مبارك باد كا پيغام ديا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے كويت كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ كونا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز عيد قربان كی مناسبت سے ہندوستان كی صدر پرتيبھا پاٹل نے اپنی تہنيتی پيغام میں كہا ہے كہ عيد قربان دوسروں كی خدمت اور ايثار كا درس ديتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عيد قربان نيك كاموں كے بجا لانے ، فقراء كی مدد اور دوسرے اسلامی مذاھب سے روابط كا بھی بہترين موقعہ ہے ۔
ياد رہے كہ گذشتہ روز ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو ہندوستان میں عيد قربان مذھبی جوش و جذبے سے منائی گئی اور سب سے بڑی نماز عيد قربان دھلی نو كی جامع مسجد ٫٫ فاتح پوری ٬٬٬ میں ادا كی گئی ۔
204858
نظرات بینندگان
captcha