بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے كويت كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ كونا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز عيد قربان كی مناسبت سے ہندوستان كی صدر پرتيبھا پاٹل نے اپنی تہنيتی پيغام میں كہا ہے كہ عيد قربان دوسروں كی خدمت اور ايثار كا درس ديتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عيد قربان نيك كاموں كے بجا لانے ، فقراء كی مدد اور دوسرے اسلامی مذاھب سے روابط كا بھی بہترين موقعہ ہے ۔
ياد رہے كہ گذشتہ روز ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو ہندوستان میں عيد قربان مذھبی جوش و جذبے سے منائی گئی اور سب سے بڑی نماز عيد قربان دھلی نو كی جامع مسجد ٫٫ فاتح پوری ٬٬٬ میں ادا كی گئی ۔
204858