بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مصری اخبار ٫٫ الاھرام ٬٬ نے لكھا ہے كہ سيد محمد طنطاوی نے كہا ہے كہ مختلف تہذيبوں كے باہمی رابطے اور دنيا میں صلح ، آشتی اور عدل و انصاف كو انسانی مفادات كے تحقق كا اہم ذريعہ قرار ديا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ مختلف اديان كے پيرو كاروں كے درميان نظرياتی اختلافات باہمی صلح و محبت اور شدت پسندی سے مقابلہ كرنے میں كوئی مانع نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حال حاضر میں مسلمان اور عيسائی مختلف اسلامی ممالك میں مساوی حقوق سے برخورد ہیں اور زندگی كے مختلف شعبوں میں خواہ وہ معاشرتی ہوں يا سياسی ، سماجی ہوں يا ثقافتی سب میں ہم آھنگ نظر آتے ہیں ۔
شيخ الازھر نے شدت پسندی سے مقابلہ اور صلح و عدالت كے رواج كو دنيا كے لیے ضروری كہا ہے ۔
205639