علی اكبر اشعری كی كتاب ٫٫ پيام غدير ٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے

IQNA

علی اكبر اشعری كی كتاب ٫٫ پيام غدير ٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے

7:54 - December 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1615445
ادبی گروپ : علی اكبر اشعری كی تاليف كردہ كتاب پيام غدير دسویں مرتبہ شائع ہو كر منظر عام میں آ گئی ہے اور اس كتاب كو فرھنگ اسلامی پبلشرز نے شائع كيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں حضرت علی علیہ السلام كی امامت كی حقانيت كو بيان كيا گيا ہے ۔
اس كتاب كے مقدمے میں حضرت علی علیہ السلام كا وہ خطبہ كہ جو آپ نے زمانہ خلافت میں ارشاد فرمايا تھا ذكر كيا گيا ہے اس خطبے میں امير المٶمنين حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں كہ جان لو كہ توحيد پر اعتقاد اس وقت تك قبول نہیں جب تك نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كا اعتراف نہ كر ليا جاۓ اور كوئی عقيدہ اور عمل اس وقت تك قبول نہیں ہوتا جب تك ان لوگوں كی ولايت كا اقرار نہ كيا جاۓ كہ جن كو خداوند عالم نے ولی اور سر پرست بنايا ہے ۔
اس كتاب كے مٶلف نے اس خطبے كے بعد واقعہ غدير كی تاريخ اور اس تاريخی واقعے كی اہميت كو بيان كيا ہے اور پھر واقعہ غدير كے متعلق حضرت امام رضا علیہ السلام كی احاديث كو بيان كرتا ہے اور یہ كتاب ۵۰۰۰ ہزار كی تعداد میں شائع كی گئی ہے ۔
عيد غدير كی مناسبت سے فرھنگ اسلامی پبلشرز ،آيت اللہ فاضل لنكرانی رہ كی كتاب آئين كشور داری از ديدگاہ امام علی علیہ السلام ، نہج البلاغہ ترجمہ علامہ جعفری دوبارہ شائع كرے گا ۔
206319
نظرات بینندگان
captcha