كويت میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے تعلقات عامہ كے انچارج ٫٫ محمد علی كيانی ٬٬ نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ جشن كی یہ تقريب جمعہ كے دن رات ۷ بجے شروع ہوئی اور ۹ بجے تك جاری رہی ۔
اس تقريب میں كويت میں مقيم ايرانيوں اور كويت میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے ملازمين نے شركت كی ۔
جناب كيانی نے وضاحت كی كہ جشن كی اس تقريب میں غدير كے موضوع پر تقرير اور غدير ہی كے موضوع پر ا يك مقابلہ منعقد كيا گيا اور جشن كے اختتام پر مقابلے كے ممتاز افراد كو قيمتی انعامات دیۓ گۓ ۔
206636