بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اردكان شہر میں تين جگہوں پر حفظ اور ترجمہ آيات ولايت و امامت كے مقابلے كا انعقاد كيا گيا تھا ۔
ان مقابلوں كا اہتمام اردكان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر نے كيا تھا اور یہ مقابلے گذشتہ روز ۲۹ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو اردكان كے امام علی علیہ السلام ہال میں ، مسجد چرخاب اور مسجد امام حسن مجتبی علیہ السلام میں منعقد كیۓ گۓ تھے ۔
اس مقابلے میں شريك افراد نے ولايت و امامت كے موضوع پر قرآن مجيد سے ۲۰ آيات كے حفظ اور ان كے ترجمے میں مقابلہ كيا ۔
اس مقابلے میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو قيمتی انعامات بھی دیۓ گۓ ۔
207113