اديب نيشا پوری دوم كے نام سے معروف شيخ محمد تقی اديب نيشا پوری تقريبا سن ۱۳۲۰ ھ ق كو نيشا پور كے ايك گاوں میں پيدا ہوۓ- انہوں نے ۱۸ سال كی عمر تك اپنے والد سے تعليم حاصل كی اور پھر كچھ مدت اديب نيشا پوری اول مرزا عبد الجواد سے استفادہ كيا –اديب دوم نے ادبيات عرب ٬منطق ٬فلسفہ ٬رياضيات٬فقہ اصول الفقہ٬ رجال ٬حديث اور تفسير قرآن میں خاصی مہارت حاصل كی اور وہ طب اور نجوم كے بارے میں بھی معلومات ركھتے تھے-انہوں نے ۲۵ سال كی عمر میں تعليم دينا شروع كی اور اپنی موت سے تين دن پہلے تك (تقريبا ۶۰ سال )تعليم دی دوسرا كوئی ذريعہ معاش نہ ہونے كی وجہ سے وہ طلباء سے بہت كم مقدار میں حق التدريس ليتے تھے-وہ ايك زاہد اور پرہيز گار انسان تھے ان كی كتابوں میں سے بعض كے نام یہ ہیں:گوہر دانش ٬حديث جان و جاناں اور تاريخ ادبيات ايران-