بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گنا باد كے علاقے حاجی آباد میں قرائت قرآن كريم كی ايك نشست میں حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ علی رضا طالبی ٬٬ نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ جو شخص گناہ كرتا ہے بہت جلد عذاب الہی اس كو اپنی لپیٹ میں لے ليتا ہے اور وبائی امراض كی طرح گناہ كے آثار پورے معاشرے میں پھيل جاتے ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ تلاوت قرآن انسان كو گناہوں سے دور كرنے كے لیے مٶثر ہے كيونكہ اگر انسان قرائت قرآن كے ساتھ ساتھ قرآن كے معانی پر بھی غور كرے تو انسان گناہوں سے چھٹكارا پا سكتا ہے ۔
207817