قم میں خبر رساں ايجنسی ٫٫ رسا ٬٬ كے شعبہ عربی كا افتتاح

IQNA

قم میں خبر رساں ايجنسی ٫٫ رسا ٬٬ كے شعبہ عربی كا افتتاح

6:17 - January 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1616807
فن گروپ : قم میں خبر رساں ايجنسی رسا كے شعبہ عربی كا باقاعدہ افتتاح كيا گيا ۔ اس افتتاحی تقريب میں خوزستان اور شميرات كے امام جمعہ بھی موجود تھے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں خبر رساں ايجنسی رسا كے چيف ایڈیٹر نے اس خبر رساں ايجنسی كی تاسيس سے لے كر اب تك كی سرگرميوں كی ايك رپورٹ پيش كی انہوں نے كہا كہ ۲۰۰۲ ء میں اس خبر رساں ايجنسی نے ايك ويب سائٹ كے طور پر اپنے كام كا آغاز كيا تھا جو ۲۰۰۶ ء میں ترقی كے مراحل طے كر كے خبر رساں ايجنسی میں تبديل ہو گئی ہے انہوں نے وضاحت كی كہ عربی شعبے كا افتتاح اس لیے كيا گيا ہے كيونكہ بيرونی ممالك سے شيعہ حضرات كا اصرار تھا كہ ہمیں حوزہ علمیہ قم كے حالات سے آگاہ كيا جاۓ اور بالخصوص مراجع عظام سے مربوط اخبار ہم تك پہنچائی جائیں ۔
207830
نظرات بینندگان
captcha