بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے لبنانی روزنامہ ٫٫ الانوار ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان میں شيعہ كونسل كے سربراہ ٫٫ شيخ عبد الامير قبلان ٬٬ نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مسجد اللہ تعالی كی عبادت اور خدا كی وحدانيت پر ايمان كی جگہ ہے ۔
شيخ عبد الامير نے كہا كہ اس مسجد كا افتتاح عيد غدير كے موقعہ پر كيا جا رہا ہے اور پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے واقعہ غدير میں تمام مسلمانوں كو حضرت علی علیہ السلام كی ولايت كا اقرار كرنے كی تاكيد كی ۔
انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ تقوی كی رعايت كریں
اور خدا كے فرامين پر عمل كریں اور دانشوروں كی محفل میں شركت كریں ۔