بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق معلم قرائت قرآن كا یہ كورس تدريس كے فنون سے آشنائی كے لیے منعقد كيا گيا تھا اور اس كورس میں ٫٫ گرمی ٬٬ شہر كی خواتين نے بھر پور شركت كی ۔
یہ كورس دو ماہ تك جاری رہے گا اور اس میں شريك افراد ادارہ تبليغات اسلامی میں معلم قرآن ہوں گے اور ان كو اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے سند دی جاۓ گی ۔
اس كورس میں داخلہ ٹيسٹ كے لیے ۱۵۰ افراد نے شركت كی تھی جن میں سے ۶۸ افراد كو اس كورس كے لیے منتخب كيا گيا ۔
208240