علامہ فضل اللہ :لبنان كو مسلمانوں اور عيسائيوں كی مدد كی ضرورت ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ :لبنان كو مسلمانوں اور عيسائيوں كی مدد كی ضرورت ہے

8:34 - January 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1617175
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے شیہ مرجع تقليد علامہ ٫٫ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے ايك بيانیے میں حضرت مسيح علیہ السلام كی ولادت كی مناسبت سے عيسائی ممالك سے لبنان كی مدد كرنے كی اپيل كی ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے اردن كے روزنامہ ٫٫ اللواء ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے اسلامی اور عيسائی سوسائٹی سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ حقوق بشر كے لیے كام كریں اور مل كر حقيقی عدالت كے قيام كے لیے ظلم كے خلاف اٹھ كھڑے ہوں ۔
مرجع تقليد نے كہا كہ امريكہ كی سياست دنيا میں جنگ اور خون ريزی كی سياست ہے لہذا اديان الہی كے پيرو كاروں كو چاہیے كہ وہ متحد ہو كر دشمنوں خصوصا امريكہ كی سازشوں سے مقابلہ كریں ۔
علامہ فضل اللہ نے آخر میں اسرائيل كے فلسطين میں غير اسلامی طرز عمل كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسرائيل حضرت مسيح علیہ السلام كی جاۓ پيدائش اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی سر زمين میں انتہائی گھناٶنے جرائم كا ارتكاب كر رہا ہے ۔
208303
نظرات بینندگان
captcha