ہفت روزہ ٫٫ مك لين ٬٬ میں اسلام كے خلاف مضمون پر كينیڈين مسلمانوں كا رد عمل

IQNA

ہفت روزہ ٫٫ مك لين ٬٬ میں اسلام كے خلاف مضمون پر كينیڈين مسلمانوں كا رد عمل

8:40 - January 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1617177
بين الاقوامی گروپ : كينیڈا سے اشاعت ہونے والے ہفت روزہ ٫٫ مك لين ٬٬ میں ٫٫ مستقبل اسلام كا ہے ٬٬ كے عنوان پر اسلام كے خلاف لكھے گۓ مضمون پر اس ملك كے مسلمانوں نے شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسلام آن لائن سائٹ ﴿ اسلام آن لائن ﴾ نے لكھا ہے كہ ٫٫ مسلم يونين كينڈا ٬٬ كے سربراہ محمد المصری نے يكم جنوری كو واشنگٹن ٹائمز كو ايك انٹر ويو میں كہا كہ اس يونين نے ابھی تك تين اجتماعی ياداشتیں اس ہفت روزہ كے خلاف اسی مضمون كے اشاعت كے حوالے سے انسانی حقوق كميشن كينیڈا میں جمع كروائی ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ اس مضمون میں مغربی معاشرے میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے اور اس سے مسيحيت كو خطرات اور مسلمانوں كی توھين كی گئی ہے جس سے يورپ میں اسلام سے نفرت میں اضافہ ہو گا ۔
مسلم يونين كے ہفت روزہ مك لين كے خلاف اس رد عمل پر كينیڈا كے اخباروں نے ملے جلے رد عمل كا اظہار كيا ہے ۔ بعض نے مضمون كے رائٹر سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگے ۔
208418
نظرات بینندگان
captcha