جليل القدر فقیہ اور مجاہد عالم دين آيت اللہ ٫٫محمد غروی كاشانی ٬٬ كی وفات﴿۱۳۹۸ ھ ق﴾

IQNA

جليل القدر فقیہ اور مجاہد عالم دين آيت اللہ ٫٫محمد غروی كاشانی ٬٬ كی وفات﴿۱۳۹۸ ھ ق﴾

9:57 - January 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1617661
آيت اللہ حاج شيخ محمد حسين مجتہد نظنری كاشانی كے بیٹے آيت اللہ شيخ محمد غروی سن ۱۳۱ ھ ق كو كاشان میں پيدا ہوۓ –
آيت اللہ حاج شيخ محمد حسين مجتہد نظنری كاشانی كے بیٹے آيت اللہ شيخ محمد غروی سن ۱۳۱ ھ ق كو كاشان میں پيدا ہوۓ –انہوں نے ابتدائی اور ادبيات كی تعليم اپنے والد گرامی اور اپن ےدور كے مراجع منجملہ آيت اللہ آخوند ملا حبيب اللہ كاشانی سے حاصل كی –اس كے بعد وہ نجف اشرف چلے گۓ اور وہاں آيات عظام :مرزا حسين نائينی ٬سيد ابو الحسن اصفہانی اور آقا ضياء الدين عراقی جيسے اساتذہ سے استفادہ كرتے رہے –آيت اللہ غروی اپنے اساتذہ كے دروس كی تقريرات كو تحرير كيا اور ان علماء سے اجتھاد كا درجہ حاصل كيا –اس عظيم فقیہ نے اپنے وطن واپس آكر تہران میں سكونت اختيار كر لی وہ ايك جامع الشرائط مجتہد ٬عقلی و نقلی علمو كے ماہر اور اصول و فروع پر حاوی تھے وہ ايك مكمل اديب اور اپنے دور كی ناياب شخصيت تھے –انہوں نے مواعظ اور مدايح میں اشعار بھی كہے ہیں اور وہ برائيوں كے خلاف ڈٹ كر مقابلہ كرتے رہے آخر كار آيت اللہ غروی نے ۸۳ سال كی عمر میں وفات پائی –
نظرات بینندگان
captcha