بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق براثا خبر رساں ادارے نے لكھا ہے كہ حجة الاسلام و المسلمين سيد عبد العزيز حكيم نے نجف اشرف میں منعقدہ مبلغين كی گيارہویں كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ یہ كانفرنس ہر سال محرم الحرام كی آمد پر منعقد كی جاتی ہے جس میں اس نكتہ پر بطور خاص توجہ كرنے كی ضرورت ہے كہ امام حسين علیہ السلام كی سنہری زندگی سے درس حاصل كيا جاۓ كيونكہ آپ كی حيات طيبہ میں انسان كے لیے گوہر گرانبھا پوشيدہ ہیں جن كے ذريعہ دنيا اور آخرت كی سعادت كو حاصل كيا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ آپ علیہ السلام كا قيام اور شہادت ہمیں یہ تعليم ديتے ہیں كہ ہم دين كے تحفظ اور اس كی سر بلندی كے لیے جد و جہد كر یں ۔
عراقی مجلس اعلی اسلامی كے سربراہ نے عراقی علماء ، خطباء اور مبلغين سے كہا كہ وہ محرم الحرام میں عوام كو حضرت امام حسين علیہ السلام كی سياسی اور سماجی سيرت سے آشنا كریں اور انہیں ان كی معاشرتی ذمہ داريوں كی طرف توجہ دلائیں ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہماری پوری كوشش ہے كہ عراق كو غير ملكی طاقتوں سے آزاد كرايا جاۓ تا كہ عراق مستقل حيثيت اختيار كر سكے ۔ 209906