بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ڈيلی ٹائمز اخبار نے لكھا ہے كہ گذشتہ روز پوليس ہیڈ كوارٹر راولپنڈی میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سات ہزار پوليس نفری كو اس شہر كے مختلف علاقوں میں سيكورٹی ذمہ دارياں سونپ دی گئئ ہیں تاكہ عزاداری امام حسين علیہ السلام كے مختلف پروگراموں اور جلوسوں میں امن عامہ كو بحال ركھا جاۓ ۔ رپورٹ كے مطابق پوليس كو جديد آلات سے ليس كيا گيا ہے اور مختلف كيمروں كے ذريعہ مساجد اور امام بارگاہوں كو زير نظر ركھا جاۓ گا ، امام بارگاہ كے قرب وجوار میں پوليس كی بھاری نفری موجود رہے گی تاكہ كسی بھی نا خوشگوار واقعہ كی صورت میں فورا علاقے كا كنٹرول سنبھالا جا سكے ۔ راولپنڈی شہر كی ٹرفيك كا نظام بھی احسن انداز سے چلايا جاۓ گا تاكہ عام لوگوں كو رفت و آمد میں دقت پيش نہ آۓ ۔
ياد رہے كہ صرف راولپنڈی میں سات ہزار مقامات پر مجالس عزا كے پروگرام منعقد كیے جاتے ہیں ۔
211432