آيت اللہ مجتہدی تہرانی كی رحلت پر آيت اللہ مكارم شيرازی كا تعزيتی پيغام

IQNA

آيت اللہ مجتہدی تہرانی كی رحلت پر آيت اللہ مكارم شيرازی كا تعزيتی پيغام

13:48 - January 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1620919
اعزازی گروپ : امير محسن سلطان احمدی :آيت اللہ مجتہدی تہرانی كی رحلت پر آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے تعزيتی پيغام بھيجا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگاروں كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی كے پيغام كا متن یہ ہے :
٫٫ آيت اللہ مجتہدی قدس سرہ ٬٬ كی رحلت ، غم و اندوہ كا موجب بنی ، اس جليل القدر عالم دين نے تھران میں اپنی پوری عمر دينی طلاب كی تعليم و تربيت میں گذار دی ان كے مدرسہ كا شمار بہترين مدرسوں میں ہوتا تھا كہ جس سے بے شمار فضلا نے تربيت حاصل كی اور اسلامی معاشرے كی خدمت میں مشغول ہیں ۔
یہ مایہ ناز عالم دين اخلاق اور تقوی میں بھی اپنی مثال آپ تھے اور لوگ ٹيلی ويژن پر ان كے درس اخلاق سے مستفيد ہوتے رہے وہ بہت مٶثر گفتگو كرتے تھے ۔
ان كی بات دل سے نكلتی تھی اور دل پر اثر كرتی تھی ان كو اپنے مولا سيد الشھداء سے والھانہ عقيدت تھی اور ايام محرم الحرام میں ہی ان كی رحلت بھی ہوئی ہے ۔
اميد ہے كہ ان كا مدرسہ ان كے بعد بھی ان كے فاضل شاگردوں كے ذريعہ علمی اور دينی خدمات انجام ديتا رہے گا ۔
میں ان كی وفات حسرت آيات پر ان كے شاگردوں ، دوستوں اور ان كے اہل خانہ كو تسليت پيش كرتا ہوں ۔
212415
نظرات بینندگان
captcha