سوریہ میں اسلام و عيسائيت پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

سوریہ میں اسلام و عيسائيت پر بين الاقوامی كانفرنس

14:52 - January 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1620951
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۱۳ جنوری ۲۰۰۸ ء كو دمشق میں انجمن فتح اسلامی ﴿ جو كہ سوریہ كی وزارت اوقاف كے زير نظر كام كر رہی ہے ﴾ ان كی طرف سے اسلام اور عيسائيت بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا گيا تھا ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں سوریہ ، امريكہ ، فرانس ، اور اسپين كے علماء اور دانشور حضرات نے شركت كی ۔
قرآن كريم كی روشنی میں انسانی سماج كی وحدت كے راستے ، آسمانی قوانين كے مطابق كرامت انسان اور حقوق بشر ، مسلمانوں اور عيسائيوں كی مشترك زندگی اور اسلامی و عيسائی سماج جيسے موضوعات اس كانفرنس میں زير بحث آۓ ۔
212369

نظرات بینندگان
captcha