{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس سے حجت الاسلام و المسلمين سيد ظفر عباس نقوی خطاب كرتے ہیں مجالس كا یہ سلسلہ اول محرم الحرام سے شروع ہوا اور گيارہ محرم الحرام تك جاری رہے گا ۔
رات سات بجے اس مجلس كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوتا ہے اس كے بعد زيارت عاشورا پڑھی جاتی ہے اور پھر سلام پيش كيا جاتا ہے ساڑھے سات بجے مجلس سيد الشھداء شروع ہوتی ہے جو ساڑھے آٹھ بجے تك جاری رہتی ہے مجلس كے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری ہوتی ہے ۔
ياد رہے كہ مجلس امام حسين علیہ السلام اور عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام میں حوزہ علمیہ قم میں موجود پاكستانی اور ہندوستانی علماء اور طلاب كی بڑی تعداد شركت كرتی ہے ۔
مجلس اور عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كے اختتام پر حاضرين كی لنگر امام حسين علیہ السلام سے پذيرائی بھی كی جاتی ہے ۔