پاكستان :ملك بھر میں يوم ِ عاشورعقيدت واحترام سے مناياگيا

IQNA

پاكستان :ملك بھر میں يوم ِ عاشورعقيدت واحترام سے مناياگيا

16:49 - January 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1621858
آج يوم عاشورمذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا۔اور تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ذوالجناح اور علم كے جلوس برآمد ہورہے ہیں اور عزاداران سيد الشہدا اور ان كے رفقا كی قربانيوں پر انہیں خراج عقيدت پيش كيا ھے۔
آج يوم عاشورمذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا جارہا ہے۔اور تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ذوالجناح اور علم كے جلوس برآمد ہورہے ہیں اور عزاداران سيد الشہدا اور ان كے رفقا كی قربانيوں پر انہیں خراج عقيدت پيش كریں گے۔يوم عاشور كے موقع پر ملك بھر میں جلوس برآمد ہورہے ہیں اورمجالس منعقد كی جا رہی ہیں ۔ يوم عاشور كے موقع پر اسلام آباد كی امام بارگاہ زينبیہ میں اذان علی اكبر كے بعد تعزیہ كا جلوس برآمد ہوگا جو جلوس مركزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سكس میں اختتام پذير ہوگا۔راولپنڈی میں قديمی امام بارگاہ كرنل مقبول میں صبح اذان علی اكبر كے بعد تعزیہ كا مركزی جلوس برآمد ہوگا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس كرنل مقبول امام بارگاہ میں اختتام پذير ہوگا۔كراچی میں مركزی مجلس نشتر پار ك میں صبح گيارہ بجے ہوگی اس كے بعد مسجد شاہ خراساں سے تعزیے زوالجناح اور علم برآمد ہوگا جونشتر پارك ، سرشاہ نواز بھٹو روڈ ، فادر جيمس روڈ ، محفل شاہ خراساں ، ايم اے جناح روڈ ، منسفيلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ايم اے جناح روڈ ، ٹھٹھائی كمپاؤنڈ ، آدمجی بدھا بھائی روڈ ، بابائے اردو روڈ ، نشتر روڈ ، بارہ امام ، الطاف حسين روڈ ،ايم اے جناح روڈ ، بولٹن ماركیٹ ، بمبئی بازار اورنواب محبت خان جی روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينیہ ايرانيان پر اختتام پذير ہوگا۔اس دوران عزاداران سينہ زنی اور زنجير زنی كركے حضرت فاطمة الزہرا كو ان كے لال كا پرسہ دیں گے۔اسی طرح لاہورمیں ذوالجناح كا مركزی جلوس لاہور كی تاريخی نثار حويلی سے آج رات دس بجے برآمد ہوگا۔جو آج رات بھر اندرون موچی دروازہ اپنے مخصوص راستوں پر چلے گا۔
نظرات بینندگان
captcha