{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے فرات ٹيلی ويژن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كينیڈا ، آسٹريليا ، سویڈن اور ھالينڈ كے مسلمانوں نے عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام میں بڑی تعداد میں شركت كی ۔
آسٹريليا میں مقيم مسلمان بڑی عقيدت و احترام سے عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام مناتے ہیں اور عزاداروں كی پذيرائی بھی كی جاتی ہے۔
ھالينڈ میں خطبا حضرات مجالس امام حسين علیہ السلام میں فضائل و مصائب حضرت ابا عبد اللہ الحسين علیہ السلام بيان كرتے ہیں ۔
اور كينڈا میں عزاداران سيد الشھداء علیہ السلام نہ صرف مجالس عزاء میں شركت كرتے ہیں بلكہ انتہائی سردی میں ماتمی جلوسوں میں بھی شركت كرتے ہیں ۔
اور اسی طرح سویڈن كے دارالحكومت میں بھی شيعيان حيدر كرار علیہ السلام عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا انعقاد كرتے ہیں ۔
213995