{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ دی نيوز ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ متحدہ قومی موومنٹ كے سربراہ ٫٫ الطاف حسين ٬٬ نے عاشور كے حوالے سے پاكستانيوں كے نام اپنے پيغام میں كہا ہے كہ امام حسين علیہ السلام اور ان كے جانثار ساتھيوں نے اسلام كی حفاظت اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے دين كی سر بلندی كے لیے اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كيا آج ہم سب كی ذمہ داری ہے كہ اسلام كی حفاظت كے لیے مسلمانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كو مستحكم كریں تاكہ دشمن كی سازشوں كا مقابلہ كيا جا سكے ۔
انہوں نے اپنے پيغام میں مزيد كہا كہ امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا اصحاب كی شجاعت اور اسلام سے دفاع آزاد انسانوں كے لیے ہميشہ مشعل راہ ہو گا اور تاريخ میں زندہ و جاويد رہے گا ۔
214135