{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق المنار چينل كی انٹر نیٹ سائیٹ نے لكھا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری اسرائئل اور لبنان كی ۳۳ روزہ جنگ كے بعد پہلی مرتبہ كھلے عام عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كے اجتماع میں شركت كی اور اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اب ظلم و ستم اور اسرائيل كی طرف سے حملوں كا زمانہ گذر چكا ہے اور ہم لبنانی ملت كا دفاع ان كی عزت و وقار كا تحفظ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دشمن كو سبق سكھائیں گے اور اگر روز قيامت ، خدا نے ہم سے سوال كيا تو ہم كہیں گے كہ یہ استقامت وہی دفاع ہے اور اسی كے نتيجہ میں ہمیں كاميابی حاصل ہوئی ہے ۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ اس استقامت كے شركاء شہادت كے عاشق ہیں اور اس جہاد راہ خدا میں ہر قسم كے لوگ شريك ہوۓ ہیں اور شہادت كے رفيع درجہ پر فائز بھی ہوۓ ہیں ياد رہے كہ سيد حسن نصر اللہ كی اچانك شركت سے لوگوں میں عجيب جوش و جذبہ ديكھنے میں آيا اور ان كے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات كیے گئے تھے جنوبی لبنان كے علاقہ ضاحیہ میں سيد حسن نصر اللہ كی آمد سے عزداری میں لوگوں كی شركت بہت زيادہ تھی ۔
214274