{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق قطر كے اخبار ٫٫ الرایہ ٬٬ نے لكھا ہے كہ بحری فوج كے كمانڈر ٫٫ محمد ناصر المہندی ٬٬ نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد مسلح افواج كے جوانوں میں مذھبی اور دينی معلومات فراہم كرنا اور قرآنی عناوين پر رقابت ايجاد كرنا ہے ۔ انہوں نے كہا كہ جوانوں میں حفظ ، تلاوت ، آيات قران كی تجويد كو فروغ اور آداب و اخلاق اسلامی سے آراستہ ہونا اس كے ديگر مقاصد ہیں ، انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے چھ عناوين پر منعقد ہوۓ جن میں كل قرآن كے حفظ ، ۲۰ پاروں كے حفظ ، ۔ ۔ ۔ شامل تھے ۔
ان مقابلوں كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ محمد عارف عبد الرحيم نے كہا كہ قرآن كريم انسانوں كو گمراہی سے نجات دلانے كے لیے آيا ہے اور انسانوں كو صراط مستقيم كی طرف ہدايت كرتا ہے ان مقابلوں كے اختتام پر منتخب افراد كی قدر دانی كر تے ہوئے انہیں نفيس انعامات سے نوازا گيا ۔
214987