حافظ قرآن : قرآن فہمی تمام فردی اور اجتماعی مسائل كا حل ہے

IQNA

حافظ قرآن : قرآن فہمی تمام فردی اور اجتماعی مسائل كا حل ہے

11:35 - January 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1624449
اعزازی گروپ / سھيل حاجی پور : قرآن كو سمجھنے كی كوشش كرنی چاہیے كيونكہ قرآن فہمی انسانی ذھن كو وسعت عطا كرتا ہے اور قرآن مجيد پر عمل تمام انفرادی اور اجتماعی مسائل كا حل ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ايران كے شہر بھشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حافظ قرآن ٫٫ سكينہ فلاح پور اميری ٬٬ نے كہا قرآن مجيد اخلاقی ،عرفانی اور اجتماعی علوم سے سر شار ہے اور یہ علوم انسان سازی كے لیے بہت اہم ہیں انہوں نے قرآن مجيد حفظ كرنے كی داستان بيان كرتے ہوۓ كہا كہ مجھے قرآنی علوم حاصل كرنے كا بے حد شوق تھا اسی لیے میں نے بھشہر میں حفظ قرآن سنٹر میں داخلہ ليا اور حفظ قرآن كی تعليم میں مشغول ہو گئی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ۲۸ سال كی عمر میں میں نے حفظ قرآن كی با قاعدہ تعليم شروع كر دی ۔ شروع میں یہ كام ميرے لیے بہت مشكل تھا ليكن خدا كی عنايت اور امام حسين علیہ السلام سے توسل اور مسلسل محنت كے نتيجے میں ۶ سال كے عرصے میں ، میں نے قرآن كريم مكمل طور پر حفظ كر ليا ۔
انہوں نے بتايا كہ اب تك میں صوبائی سطح پر حفظ قرآن كے متعدد مقابلوں میں شركت كر چكی ہوں اور صوبہ مازندران میں حفظ قرآن كے مقابلے میں ، میں نے دوسری پوزيشن حاصل كی تھی ۔
216865
نظرات بینندگان
captcha