عراقی شيعہ مراجع كی امام زمانہ ﴿ عج ﴾ سے ملاقات كے جھوٹے دعويداروں كی مذمت

IQNA

عراقی شيعہ مراجع كی امام زمانہ ﴿ عج ﴾ سے ملاقات كے جھوٹے دعويداروں كی مذمت

15:10 - February 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1625648
بين الاقوامی گروپ : آيت اللہ العظمی ٫٫ اسحق فياض ٬٬ نے امام زمانہ ﴿ عج ﴾ سے ملاقات كے جھوٹے دعويداروں كی مذمت كی ہے اور كہا ہے كہ یہ لوگ عوام كے عقائد كو خراب كر رہے ہیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے عراق كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ براثا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كے شيعہ مرجع آيت اللہ العظمی شيخ محمد اسحق فياض نے ٫٫ انصار المہدی ٬٬ گروہ كے امام زمانہ ﴿ عج ﴾ سے ملاقات كے دعوے كو جھوٹ كا پلندہ قرار ديتے ہوۓ اس كی مذمت كی ہے ۔
آيت اللہ فياض نے اس بات پر زور ديا كہ اس قسم كے گروہوں كی گمراہ كن سرگرميوں كی روك تھام كے لیے اقدامات كرنے چاہیں تا كہ انہیں ان كے شرم ناك مقاصد میں كامياب نہ ہونے ديا جا سكے ۔
آيت اللہ فياض نے بے روزگاری كو اس قسم كے فرقوں كی پيدائش كا سبب قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ جب لوگ فقر مادی اور معنوی میں مبتلا ہوں تو اس قسم كی برائياں جنم ليتی ہیں ۔
انہوں نے عراقی حكومت كو بھی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے اور كہا كہ حكومت چونكہ لوگوں كے مسائل حل كرنے میں نا كام ہو گئی ہے اس لیے اس قسم كی برائياں پيدا ہو رہی ہیں انہوں نے كہا كہ سابق نظام حكومت كے سقوط كے پانچ سال گذر جانے كے باوجود موجودہ حكومت لوگوں كو زندگی كی بنيادی سہوليات بھی ميسر كرنے میں نا كام رہی ہے اور یہ مشكلات دور كی جائیں تو ملك مستحكم ہو گا اور اس میں امن و امان كی صورت حال بہتر ہو گی تو اس قسم كے فرقوں كی افزائش كے امكانات بھی كم ہوں گے ۔
انہوں نے ظہور امام زمانہ ﴿ عج ﴾ كو خدا كے اختيار میں قرار ديا اور وضاحت كی كہ لوگوں كو ظہور امام زمانہ عج كے متعلق علم نہیں ۔
آيت اللہ فياض نے كہا كہ ان لوگوں كا مقصد لوگوں كے عقائد كو خراب كرنا ہے اور وہ اس طرح مسلمانوں كے درميان تفرقے اور اختلاف كی فضاء ايجاد كرنا چاہتے ہیں ۔
ياد رہے كہ آيت اللہ اسحاق فياض ۱۳۴۸ ھ ق كو افغانستان كے دار الحكومت كے جنوب میں واقع شہر غزنی میں پيدا ہوۓ اور پھر نجف اشرف تشريف لے گۓ اور اس وقت تك وہاں پر علوم آل محمد كی نشر و اشاعت میں مصروف ہیں ۔
217819
نظرات بینندگان
captcha