بين الاقوامی گروپ : اسلامی ممالك كی پارليمنٹ كا پانچواں اجلاس ۳۰ جنوری ۲۰۰۸ ء كو قاہرہ میں شروع ہو چكا ہے ۔

IQNA

بين الاقوامی گروپ : اسلامی ممالك كی پارليمنٹ كا پانچواں اجلاس ۳۰ جنوری ۲۰۰۸ ء كو قاہرہ میں شروع ہو چكا ہے ۔

15:28 - February 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1625972
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اردن كے اخبار ٫٫ الرای الھام ٬٬ نے لكھا ہے كہ اس دو روزہ اجلاس میں اسلامی سربراہان مملكت كی تنظيم او آئی سی كے ركن ممالك كے نمائندے شريك ہو رہے ہیں ۔
{جس میں مہمان خصوصی مصر كے صدر مملكت حسنی مبارك ہیں ۔ اس اجلاس میں دنياۓ اسلام كے سياسی ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی مسائل زير بحث آئیں گے ۔ اسی نشست میں اردن كے اسپيكر ٫٫ عبد الہادی المجانی ٬٬ بھی خطاب كریں گے جس میں جہان اسلام كے مسائل پر گفتگو كی جاۓ گی ۔

اس اجلاس كے ديگر موضوعات میں سے اسلامی ممالك كے باہمی تعلقات اور انسانی تمدن میں بہتر كردار ادا كرنے پر بھی بات چيت ہو گی بالخصوص اسلامی اقدار كو عام كرنا ، عدل و انصاف ، آزدی اور باہمی رواداری جيسے مسائل بھی زير بحث آئیں گے ۔ اس اجلاس كے پہلے دن اردن كے ممبران قومی اسمبلی نے ايك خصوصی میٹنگ كی جس میں اسلامی ممالك میں انسانی حقوق سے متعلق قوانين كا جائزہ ، اسلام كے خلاف ہونے والی ہونے والی سازشوں كا اسلامی تعليامت كی روشنی میں مقابلہ كرنا وغيرہ شامل ہے ۔

217895
نظرات بینندگان
captcha