26 محرم سنہ 1298 ھ ق كو ايرانی شاعر مرزا محمد حسين اديب آزاد تبريز شہر میں پيدا ہوئے اپنے زمانے كے رائج علوم حاصل كرنے كے بعد وہ عربی زبان و ادب سيكھنے میں مصروف ہوگئے ۔ كچھ ہی عرصے كے بعد انہوں نے شاعری كا آغاز كرديا ۔ان كے ديوان كا نام ” اديب آزاد “ ہے اس میں غزلیں اور ديگر اشعار شامل ہیں۔ان كی ايك اوركتاب كا نام ” گنجينۂ ادب “ ہے اس كتاب میں انہوں نے اپنے سے پہلے اور اپنے معاصر شعراء كا منتخب كلام يكجا كيا ہے