27 محرّم سنہ 1306 ھ ق كو مشہور مسلمان دانشور اورفقیہ آيت اللہ الحاج ملا علی كنی نے تہران میں وفات پائی ۔انہوں نے بہت لگن كے ساتھ عربی اور دينی علوم حاصل كئے ۔ ابتدائی تعليم كے بعد وہ نجف اشرف چلے گئے جہاں سالہا سال تك تحقيق اور مطالعہ كيا اوردرجہ اجتہاد پر فائز ہوئے ۔ايران واپس آكر انہوں نے حكام كے انحراف كے خلاف آواز اٹھائی اوراس كےساتھ ساتھ متعدد كتابیں بھی تحرير كیں۔ان كی كتابوں میں” توضيح المسائل فی علم الدرایۃ و الرجال “ ”القضاء و الشہادات “ اور” تحقيقاتی در مسايل فقہی اسلام“ خاص طور پر قابل ذكر ہیں