{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں شھيد مرتضی مطہری نے مغربی دنيا میں اخلاق كی اہميت كو بيان كيا ہے اور اسلام كے نقطہ نظر كے مقابلے میں مغربی مكتب فكر كے اخلاق جنسی كے بارے میں كمزور پہلوٶں كی نشاندھی كی ہے ۔
یہ كتاب اگرچہ مختصر ہے ليكن مفيد اور اپنے موضوع پر بے نظير كتاب ہے ۔
شھيد مطہری نے اس كتاب میں اسلامی نقطہ نظر كو اساس قرار دے كر مغربی طرز تفكر پر تنقيد كی اور ان كے عورت سے سوء استفادہ كو مكمل بيان كيا ۔
اسلام اور قرآن كی نظر میں اسلامی معاشرے میں عورت كے مقام كو بيان كيا ہے اور اس كے لیے انہوں نے آيات قرآن كريم اور روايات سے استفادہ كيا ہے ۔
یہ كتاب جوانوں كے لیے بہت مفيد ہے ۔
اس كتاب كو ٫٫ كتابسور ٬٬ پبلشرز نے ايك ہزار كی تعداد میں شائع كيا ہے اور یہ كتاب ۷۵ صفحات پر مشتمل ہے ۔
180656