ايران كی پانچ ہزار مساجد میں ۵ ہزار جلد تفسير اور قرآن كريم تقسيم كۓ جائیں گے

IQNA

ايران كی پانچ ہزار مساجد میں ۵ ہزار جلد تفسير اور قرآن كريم تقسيم كۓ جائیں گے

9:28 - February 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1628304
قرآنی سرگرمياں گروپ : ايران كی پانچ ہزار مساجد میں ۵ ہزار جلد تفسير قرآن اور قرآن كريم كے نسخے ۱۱ فروری ۲۰۰۸ تك تقسيم كۓ جائیں گے ۔
ثقافتی اور مساجد كے امور كے مدير ٫٫ طاہريان ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد كی یہ تفسير ان مساجد كو دی جاۓ گی جو ٫٫ تفسير نور پروگرام ٬٬ كے تحت كام كر رہی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تفسير كی كتابیں شعبہ ثقافت اور مساجد كے امور كی كوششوں سے مہيا كی گئی ہیں اور قرآن كے مفسرين نے انہیں تاليف كيا ہے اور یہ تفاسير كی كتابیں يكم فروری سے ۱۲ فروری تك تقسيم كی جائیں گی ۔
جناب طاہريان نے وضاحت كی ھے كہ ٫٫ تفسير نور پروگرام ٬٬ اس طرح ترتيب ديا گيا ہے كہ مسجد میں ايك قاری پہلے قرآن كے ايك يا دو صفحے كی تلاوت كرے گا پھر مفسرين يا مسجد كے پيش نماز ان میں سے ايك يا دو آيتوں كی تفسير بيان كریں گے ۔
نظرات بینندگان
captcha