ايران كے شہر فردوس میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر فردوس میں محفل قرآن كا انعقاد

12:36 - February 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1630148
قرآنی سرگرمياں گروپ : ۱۲ فروری ۲۰۰۸ ء كو شہر فردوس میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی اس محفل میں ملك كے ممتاز قراء اور حفاظ نے شركت كی ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے انچارج ٫٫ اقبال ٬٬ نے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی نے قرآن كريم كو خاص اہميت دی ہے جبكہ انقلاب سے پہلے طاغوت كی سياست یہ تھی كہ وہ لوگوں اور قرآن مجيد كے درميان فاصلہ ايجاد كرے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد ايران میں قرآن مجيد كو بہت اہميت دی گئی اور آج انقلاب اسلامی ايران كی بركت سے جوانوں كی بہت زيادہ تعداد حافظ قرآن ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی مفاہيم پر توجہ كی ضرورت ہے اور اگر اس كتاب كے فرامين پر عمل كيا جاۓ تو اس سے دنيا اور آخرت كی سعادت نصيب ہو گی ۔
222609

نظرات بینندگان
captcha