كويت میں ھندی اور نيپالی حافظ قرآن خواتين كی عزت افزائی

IQNA

كويت میں ھندی اور نيپالی حافظ قرآن خواتين كی عزت افزائی

13:06 - February 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1630164
بين الاقوامی گروپ : ۱۲ فروری ۲۰۰۸ ء كو كويت میں مقيم ہندی اور نيپالی حافظ قرآن خواتين كی ايك تقريب میں عزت افزائی كی گئی ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے كويت كے روزنامہ ٫٫ القبس ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب كا اہتمام انجمن جھانی تبليغات اسلامی كے شعبہ خواتين نے كيا ہے ۔
اس انجمن كے شعبہ خواتين كی انچارج ٫٫ رجاء اللوغانی ٬٬ نے سورہ آل عمران كی آيت نمبر ۱۰۳ ٫٫ واعتصموا بحبل اللہ جمعيا و لا تفرقوا ٬٬ كا حوالہ ديتے ہوۓ قرآن مجيد كی فضيلت كو بيان كيا اور حافظ قرآن خواتين سے درخواست كی كہ وہ قرآن مجيد كے معانی اور مفاہيم پر غور و فكر كریں اور اپنی زندگی میں قرآنی تعليمات پر عمل كریں ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم كا مسلمانوں اور خصوصا قراء اور حفاظ پر بہت بڑا حق ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن مجيد كو حفظ كریں اور اس كے معانی اور مفاہيم میں تدبر كریں ۔
ياد رہے كہ اس تقريب كے اختتام پر كويت میں مقيم ہندی اور نيپالی حافظ قرآن خواتين كو قيمتی انعامات سے نوازا گيا ۔
222481
نظرات بینندگان
captcha