ليبيا میں ايك كانفرنس میں مسلمان جوانوں كی مشكلات كا جائزہ ليا گيا

IQNA

ليبيا میں ايك كانفرنس میں مسلمان جوانوں كی مشكلات كا جائزہ ليا گيا

10:16 - February 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1630425
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ فروری ۲۰۰۸ ء كو ليبيا كے دار الحكومت طرابلس میں مسلمان جوانوں كی مشكلات اور ان كے حل كے موضوع پر ايك كانفرنس منعقد كی گئی ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ليبيا كے روزنامہ ٫٫ الفجر الجديد ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تبليغات اسلامی يونيورسٹی كے تحقيقاتی شعبہ كے انچارج ٫٫ محمد عثمان ٬٬ نے اس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ اسلامی معاشرے كے ارتقاء میں جوان نسل كے كردار پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس میں اسلامی ممالك میں نوجوان نسل كی مشكلات اور ان كے راہ حل پر بحث كی گئی ۔
اس كے علاوہ انڈونيشيا كی علوم اسلامی يونيورستی كے محقق انس سعودی نے اس كانفرنس میں اپنا مقالہ پڑھا اس مقالے میں انہوں نے بيان كيا كہ جوانوں كی تربيت اسلامی ممالك كی ترقی میں ممد و معاون ثابت ہو گی ۔ ملائشيا كی علوم اسلامی يونيورسٹی كے محقق ٫٫ ستار عبد اللہ جاسم ٬٬ نے اپنے مقالے میں مسلمان نوجوانوں كے خلاف مغربی پراپيگنڈے كے خطرات كو ذكر كيا اور كہا كہ مغربی سماج اس كوشش میں ہے كہ وہ مسلمان جوانوں كو مذھب اور دينی ثقافت سے دور كر دے ۔
ياد رہے كہ اس كانفرنس میں ليبيا ، الجزائر ، انڈونيشيا ، مراكش اور ملائشيا كے محققين اور اسكالرز نے شركت كی ۔ 223088
نظرات بینندگان
captcha