امام جمعہ سبزوار : قرآنی ثقافت كی ترويج معاشرے میں بہت سی مشكلات كے حل كی كنجی ہے

IQNA

امام جمعہ سبزوار : قرآنی ثقافت كی ترويج معاشرے میں بہت سی مشكلات كے حل كی كنجی ہے

15:33 - February 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1631631
اعزازی گروپ : محمد ابراہيم فلاحی : پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی اہم ترين نصيحتوں میں سے ايك نصيحت یہ تھی كہ لوگوں كو قرآن مجيد سے زيادہ سے زيادہ آشنا كيا جاۓ اس لیے كہ قرآنی ثقافت كی ترويج معاشرے میں بہت سی مشكلات كے حل كی كنجی ہے
۔
( ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ) كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق سبزوار كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين ابراہيمی نے لوگوں كے ايك اجتماعی سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اگر ہم لوگوں كو قرآن سے آشنا كریں تو قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے یہ بہت بڑا كام ہو گا اور اس سے معاشرے میں بہت سی مشكلات حل ہو جائیں گی ۔
انہوں نے قرآن مجيد كی تلاوت كی اہميت بيان كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی مفاہيم درك كرنا تلاوت قرآن سے زيادہ مہم ہے حالانكہ قرآن كريم تلاوت كا بہت زيادہ ثواب ہے ۔
224454

نظرات بینندگان
captcha