{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے كہا ھے كہ تحريف قرآن كا پراپيگنڈہ سب سے پہلے یہوديوں اور مسيحيوں كی طرف سے ہوا كيونكہ تاريخی شواہد كی روشنی میں ان كی اپنی آسمانی كتابوں میں تحريف ہو چكی ہے ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ یہوديوں اور مسيحيوں كی كوشش ہے كہ وہ قرآن مجيد كی طرف بھی تحريف كی نسبت دیں تاكہ قرآن مجيد بھی معتبر نہ رہے ۔
آيت اللہ مكارم شيرازی نے آخر میں فرمايا كہ علماء اور محققين نے قرآن كی عدم تحريف پر كتابیں لكھی ہیں اور قرآن كی عدم تحريف كو ثابت كيا ہے ۔ اگر كوئی اس موضوع پر لكھی گئی عربی كتابوں كا مطالعہ نہیں كر سكتا تو اسے چاہیے كہ وہ مرحوم ميرزا حاج ٫٫ مہدی بروجردی ٬٬ كی كتاب ٫٫ برہان روشن ٬٬ كا مطالعہ كرے ۔
226929