{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دار الخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نابلس میں ٫، الاسقفية ٬٬ نامی كليسا كے متولی ٫٫ ابراہيم نيروز ٬٬ نے اظہار خيال كرتے ہوۓ كہا كہ فلسطين كے مسلمان اور مسيحی ايك امت ہیں جو ايك دوسرے سے جدا نہیں ہو سكتے اور آسمانی اديان كے پيرو كار ايك دوسرے كے مقدسات كی توھين برداشت نہیں كریں گے ۔
نيروز نے مزيد كہا كہ آج كل آزادی بيان كے بہانے پر جو كچھ ہو رہا ہے تمام اديان كے مقدسات كی توھين ہے ، كيونكہ آزادی بيان سے مربوط قوانين میں شخصی اقدار كی توھين سے بھی روكا گيا ہے ۔
227381