{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آذر شہر كے ادارہ تبليعات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ احمد محمود زادہ ٬٬ نے خبر دی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس ہال میں یہ كلاسیں ہوں گی ۔ انہوں نے كہا كہ ان كلاسوں كا مقصد قرآنی تعليمات كا فروع ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تفسير قرآن كی ان كلاسوں میں مختلف عمر كے افراد شركت كریں گے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ ايسے پروگراموں سے تزكیہ نفس اور اخلاق حسنہ كو اپنانے كے مواقع ميسر ہوۓ ہیں ۔
229631