علامہ فضل اللہ : اسرائيل كے غزہ كی پٹی میں غير انسانی حملوں كا سبب ، اس كے مقابلے میں عربی ممالك كا سكوت ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ : اسرائيل كے غزہ كی پٹی میں غير انسانی حملوں كا سبب ، اس كے مقابلے میں عربی ممالك كا سكوت ہے

12:53 - March 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1635326
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے شيعوں كے مرجع ٫٫ علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت پر عربی ممالك كے سكوت كو تنقيد كا نشانہ بنايا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے لبنان كے روزنامہ ٫٫ المستقبل ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز ۴ مارچ ۲۰۰۸ ء كو حماس كے نمائندے ٫٫ اسامہ حمدان ٬٬ نے علامہ محمد حسين فضل اللہ سے لبنان میں ملاقات كی اس ملاقات میں علامہ فضل اللہ نے كہا كہ بڑے افسوس كی بات ہے كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی مظالم پر بعض عربی ممالك اب تك خاموش ہیں اور خاموشی كی وجہ سے اسرائيل كے حوصلے بلند ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ تمام عربی ممالك كو اقتصادی اور سياسی ميدانوں میں فلسطين كی مدد كرنی چاہیے اور فلسطين كے بے گناہ شہريوں كے قتل عام كو ركوانے میں اپنا كردار ادا كرنا چاہیے ۔
علامہ فضل اللہ نے مختلف فلسطينی گروہوں كو آپس میں متحد رہنے كی تاكيد كی اور كہا كہ اس اتحاد كی وجہ سے اسرائيلی حملوں كو روكا جا سكتا ہے ۔
اور غاصب اسرائيلی كو فلسطين كی سر زمين سے باہر نكالا جا سكتا ہے ۔
230273
نظرات بینندگان
captcha