علامہ فضل اللہ : يورپ كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسلام كے حقيقی اور انسانی پيغام كو مغربی دنيا تك پہنچائیں

IQNA

علامہ فضل اللہ : يورپ كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسلام كے حقيقی اور انسانی پيغام كو مغربی دنيا تك پہنچائیں

12:06 - March 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1636181
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے شيعوں كے مرجع ٫٫ علامہ محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے يورپ كے مسلمانوں كو تاكيد كی وہ شہری حقوق كی مراعات اور تمام اديان كے ساتھ اچھے تعلقات كے ساتھ ساتھ اسلام كے حقيقی اور انسانی پيغام كو مغربی سماج میں عام كریں ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے لبنان كے روزنامہ ٫٫ المستقبل ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۷ مارچ ۲۰۰۸ ء كو يورپ كی اسلامی كونسل كے سربراہ ٫٫ محمد بشار ٬٬ نے علامہ فضل اللہ سے ملاقات كی اس ملاقات میں علامہ فضل اللہ نے كہا كہ يورپ میں مسلمان اور اسلامی ادارے يورپی سماج كی ترقی میں مٶثر كردار ادا كر سكتے ہیں ، علامہ فضل اللہ نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں كی یہوديوں سے دشمنی نہیں ہے كيونكہ صديوں سے یہودی اسلامی اور عربی ممالك میں زندگی بسر كر رہے ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت مسلمانوں كے لیے سب سے بڑی مشكل اسرائيل غاصب ہے كہ جو ہر روز بے گناہ بچوں اور عورتوں كا قتل عام كر رہا ہے ۔
230912

نظرات بینندگان
captcha