اسلامی اقدار كی توھين پر افغانستان كے شہر ھرات میں مظاہرہ

IQNA

اسلامی اقدار كی توھين پر افغانستان كے شہر ھرات میں مظاہرہ

12:08 - March 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1636183
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے شہر ہرات میں گذشتہ روز اسلامی اقدار كی توھين پر مظاہرہ ہوا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ايسوسی ایٹڈ پريس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز ہرات كے مسلمانوں نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت اور ہالينڈ میں قرآن كے خلاف فلم كی نمائش كے خلاف مظاہرہ كيا ۔
مظاہرين نے افغانستان كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ھالينڈ اور ڈنمارك سے اپنے سياسی اور اقتصادی تعلقات پر نظر ثانی كر كے ۔
ياد رہے كہ گذشتہ ہفتے افغانستان كے پارليمنٹ كے ۲ سو ممبران نے ھالينڈ اور ڈنمارك كے اسلام كے خلاف اقدامات كی شديد مذمت كی تھی اور ان دو ملكوں سے مطالبہ كيا تھا كہ وہ ان توھين آميز اقدامات كی روك تھام كے لیے اقدامات كریں ۔
231056

نظرات بینندگان
captcha